پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع پر زینب کے والد کا مو قف سا منے آ گیا ۔7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری پر زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی۔عمران علاقے کا رہائشی لگ رہا ہے۔عمران کا ہماری فیملی سے کوئی تعلق نہیں۔ملزم کی تصدیق کے بعد ہی کوئی موقف دے سکیں گے۔واضح رہے کہ ملزم کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ الیکٹریشن کا کام کر تا تھا اور اس کے ننھی زینب کے اہلخانہ کے ساتھ تعلقات بھی تھے ۔ جبکہ دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے متعلق زینب کے چچا کا کہناہے کہ ملزم کو عارف والا سے نہیں بلکہ قصور سے ہی گرفتار کیا گیا ہےاور پولیس نے ملزم کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024