کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاﺅ ن پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کے ساتھ مارے گئے دیگر 3 ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ دیے گئے ۔نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ دیے جبکہ سندھ کے ڈی آئی جیز کو بھی معلومات دینے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر، تصاویر اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38