وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کاافتتاح کردیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18پروجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ اس سال جون سے پہلے یہ پروجیکٹس مکمل کرلیں گے۔ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کے افتتاح کے موقع پر حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پل اور اس کے ساتھ دو عشاری ایک چار کلومیٹر کی روڈ 21 کروڑ 90 لاکھ روپے کی مالیت سے تعمیر کی گئی ہے جبکہ یہ ضلع غربی کا اہم منصوبہ ہے جو منوڑہ جزیرے کو ملاتا ہے اور شمس پیر اور بابا بھٹ جزیرے کے رہائشی بھی یہ پل استعمال کرتے ہیں۔ یہ پل 1982 میں بنایا گیا تھا جس سے روزانہ چھ ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے مقامی افراد کو فائدہ ہوگا، کراچی میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائے جائے۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے،اس بار پانی جمع نہیں ہوا، تاہم جن علاقوں میں تعمیراتی کام چل رہے ہیں صرف ان علاقوں میں پانی جمع تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے انجینیئرز کو گلبائی سے ہاکس بے روڈ تک سڑک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38