امریکہ میں پولیس اہلکار کی طرف سے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کرنیکی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

امریکہ میں پولیس اہلکار کی طرف  سے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک  کرنیکی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

بریجٹن (آن لائن) امریکہ میں منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بریجٹن میں فائرنگ کرنے والا ایک پولیس اہلکار سیاہ فام تھا۔ پولیس کی گاڑی میں نصب ویڈیو کیمرے کی فوٹیج میں پولیس اہلکار ایک گاڑی کو روکتے ہیں  پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو خبردار کرتا ہے کہ اس نے ایک بندوق دیکھی ہے۔ اس کے بعد ایک پولیس اہلکار اونچی آواز میں جیریمی ریڈ سے کہتا ہے کہ اپنے ہاتھ دکھاؤ۔ اس موقعے پر پولیس اہلکار فوٹیج میں نطر آنے والی بظاہر ایک شاٹ گن اپنے تحویل میں لینے کیلئے کار کے قریب پہنچتا ہے۔ اس دوران گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے اور جیریمی ریڈ اپنے ہاتھ اوپر بلند کیے گاڑی سے باہر نکلتا ہے اور اسی لمحے دونوں پولیس اہلکار اس پر کئی گولیاں فائر کرتے ہیں ۔