ہم بھی پی سی او کے تحت حلف لینے والوں پر بات کر سکتے ہیں مگر کرنا نہیں چاہتے, دفن شدہ نیب میں روح کیسے پڑ گئی ،یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کے نوٹسز پر شریف فیملی نے کوئی جواب نہیں دیا: لیگی رہنما
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاتھے لیکن سربراہی کوئی اورکررہاتھا، ساری قوم گواہ ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم نے قانون کی پاسداری کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہماری بات سنی گئی لیکن اس پرغورنہیں کیا گیا،،ہمیں بولنا آتا ہے، ہم بھی پی سی او کے تحت حلف لینے والوں پر بات کر سکتے ہیں مگر کرنا نہیں چاہتے۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی اور اب انہیں اتنے ہائی پروفائل کیس کا جج بنا دیا گیا ہے، یہاں تک کہا گیا کہ نیب دفن ہو چکا ہے لیکن پھر پتا نہیں کیسے اس میں روح پڑگئی۔
میاں نواز شریف کے وکیل امجد بٹ کا کہنا تھا کہ عدالت میں ریفرنس جانا ہے تو نیب کے سامنے پیش کیوں ہوں، یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کے نوٹسز پر شریف فیملی نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ساٹ
لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداروں کی بات ضرور کی ہے ،مگر پاک فوج کے سپہ سالار پر کبھی اشارے میں بھی سازش کا الزام نہیں لگایا