سوہاوہ میں شہید طالب حسین کی نمازے جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
شہیدوں کی دھرتی پہ ایک اور جوان جام شہادت نوش کر گیا۔طالب حسین گزشتہ رات کشمور میں مشن 4 میں دشمنوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ۔طالب حسین پاک آرمی 19 پنجاب کا بہادر اور خوبصورت جوان تھا ۔طالب حسین ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کی ایک ہی بہن ہے، طالب حسین کے تین کم سن بچے ہیں، طالب حسین کا نماز جنازہ شام 5 بجے نئی آبادی سوہاوہ میں فوجی عزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔نمازے جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید کو سپردے خاک کردیا گیا ۔