عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی مجرم ہیں خود کو بچانے کیلئے قانون کو پاؤں تلے روند رہے ہیں. ہم آرٹیکل 62اور63کے حامی ہیں پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں تو زرداری ثبوت دیں انہوںنے یہ باتیں گفتگو میں کیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے مرکزی مجرم نواز شرف ہیں جن کے خلاف 4ریفرنسز ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ خود کو مظلوم ثابت کررہے ہیں اور اپنی کرسی بچانے کیلئے قانون کو پاؤں تلے روندنے کے درپے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آرٹیکل 62اور63 آئین پاکستان کے اہم نکات ہیں جن کے ہوتے ہوئے 2نمبر لوگ ایوان میں بھیٹنے کے اہل نہیں ہوسکتے اور اگر بزور گھسے ہیں تو اسی طرح باہر کیا جائے گا جس طرح عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کو باہر کیا لہذا ہم ان دونوں نکات کے بھرپور حامی ہیں اور نواز شریف کو بچانے کیلئے ان کو آئین سے نکالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے بلکہ اس اقدام کی بھرپور مذمت اور مزاحمت کرینگے جبکہ پیپلزپارٹی کا کردار اس معاملے میں مشکوک نظر آرہا ہے۔ لہذا آصف علی زرداری ثبوت دیں کے وہ اس قوم کر لوٹنے والے مجرم نواز شریف کو بچانے کیلئے ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024