مشرف کیخلاف قرارداد لا کر بتائیں گے کون آئین کو بچانا چاہتا ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (مانیٹرنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا کر عوام کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ ملتان ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مشرف کے ٹرائل کی قراردا لائیں گے تاکہ بتا سکیں کہ کون آئین کو بچانا چاہتا ہے۔ ہمیں شروع دن سے پتہ ہے کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں کہ قرارداد پاس کرا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی طاقت پر یقین رکھنے والے ہمیشہ آئین توڑنے والوں کا محاسبہ کرتے ہیں۔