رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں رش‘ بازاروں میں چٹ پٹی اشیاءکے سٹال

لاہور (خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی صوبہ بھر کی مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا‘ لوگوں نے سحری کا خصوصی اہتمام کیا جبکہ نماز تراویح کیلئے لوگ بڑی تعداد میں اپنے محلوں‘ قصبات‘ دیہات کی مساجد میں دیکھے گئے اور ملک و قوم کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالہ سے خصوصی دعائیں کرتے نظر آئے۔ نماز تراویح میں بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں کی نظر آئی۔ رمضان المبارک کے آغاز پر گلی محلوں میں روایتی ماحول ہے اور اذانوں کے ساتھ ہی لوگ مساجد کی طرف جاتے نظر آئے۔ افطار کیلئے بھی خصوصی اہتمام ہو رہے ہیں جبکہ بازاروں میں افطار کیلئے فروٹ چاٹ‘ دہی بھلے پکوڑوں سمیت دیگر چٹ پٹی اشیاءکے خصوصی سٹال لگائے گئے ہیں۔