سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق، مشتعل طلبا نے 6 بسیں جلادیں,طلبا کے پتھرا وسے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اس کے مشتعل ساتھیوں نے 6 بسیں نذر آتش کردیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کوفیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار بس طالب علم پر چڑھ دوڑی اور اس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھی طلبا مشتعل ہوگئے اور سرگودھا روڈ پر پتھرا شروع کردیا جب کہ طلبا نے یکے بعد دیگر 6 بسوں کو بھی نذر آتش کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھرا وکردیا۔طلبا کے شدید احتجاج اور پتھرا وسے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا جب کہ طلبا نے عام شہریوں اور میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سرگودھا روڈ پر کشیدگی کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پربند ہوگئیں۔پولیس نے تھوڑی دیر کی کوشش کے بعد حالات پر قابو پالیا اور طلبا منتشر ہوگئے جس کی بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانیو الی گاڑیوں کی آگ بجھادی۔