مظفرآباد کے قریبی علاقے گڑھی دوپٹہ میں سکول وین دریا میں گرنے کے دوسرے روز بھی لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے، ادھرجاں بحق ہونے والے اٹھارہ بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

مظفرآباد کے قریبی علاقے گڑھی دوپٹہ میں سکول وین دریا میں گرنے کے دوسرے روز بھی لاپتہ بچوں کی تلاش  جاری ہے، ادھرجاں بحق ہونے والے اٹھارہ بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

گڑھی دوپٹہ میں منگل کے روز پیش آنے والے سکول وین کے اس المناک حادثے میں تیس کے قریب بچے جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے اٹھارہ کی لاشیں برآمد کرلی گئی تھیں ۔ لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری ہے۔ اس مقصد کیلئے امدادی ٹیموں کے ہمراہ تربیت یافتہ غوطہ خور بھی موجود ہیں ، جو دریائے جہلم میں ڈوبنے والے بچوں کو تلاش کررہے ہیں۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے اٹھارہ بچوں کی نماز جنازہ مختلف علاقوں میں ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ادھرآزاد کشمیرکے قائم مقام وزیراعظم چوہدری محمد عزیز نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتطامیہ کو بچوں کے اہلخانہ کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ۔