فیصلے نہ ماننے والے شریعت سے انحراف کرتے ہیں، مفتی منیب

کراچی (نامہ نگار) مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والے شریعت اور آئین و قانون سے انحراف کرتے ہیں۔کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ روزہ فرض عبادت ہے اور اسے فرض عبادات کی طرح ہی ادا کرنا چاہئے۔ رویت ہلال کمیٹی اپنی ذمے داری ایمانداری سے ادا کررہی ہے۔ انھوں نے چاند کے معاملے پر ساتھ دینے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔