عمرہ سکینڈل: زیرحراست پاکستانی خاندان رہا

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب منشیات سمگلنگ کرنے کے الزام میں زیرحراست پاکستانی خاندان کو سعودی حکومت نے اصل ملزمان گرفتار ہونے پر رہا کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے بتایا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ جوتوں میں چھپا کر ہیروئن سمگل کرنے والے گروہ کے اصل ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، سعودی حکومت نے خواتین اور بچوں پر مشتمل کراچی کے خاندان کو غیر مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔ تاہم وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کے باعث یہ افراد چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔