بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے شواہد موجود ہیں: رحمن ملک

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے شواہد موجود ہیں لیکن ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام تراشی نہیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ فضل اللہ کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوچکی ہے، چند روز میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ رحمن ملک نے کہا کہ بھارت کے افغانستان میں چار قونصل خانے ہیں، لیکن بھارت نے مختلف کمپنیوں کی شکل میں اپنے دفاتر قائم کئے ہوئے ہیں۔