ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے امکان کو مسترد نہیں کیا: اسرائیل

تل ابییب (اے ایف پی)اسرائیل کے اعلی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔اسرائیل کی فوج کے سربراہ اور اور نائب وزیر خارجہ ڈینی ایالون نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔ان کی طرف سے یہ بیان روس کے صدر دیمتری مید ویدیو کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی ہم منصب شمعون پیریز نے انہیں یقین دلایا تھا اسرائیل کا فوجی کاروائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔