افغانستان میں مزید فوج نہ بھیجی گئی تو امریکہ کو شکست ہو سکتی ہے: امریکی کمانڈر

کابل (اے ایف پی)افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر افغانستان میں ایک سال کے اندر فوجیوں کی تعداد نہ بڑھائی گئی تو اس کا نتیجہ شکست ہو سکتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کو حاصل ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ کی کاپی میں جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے کہا ہے کہ ’وسائل ناکافی ہونے سے ناکامی کا امکان ہے\\\'انہوں نے حال ہی میں افغانستان میں ملٹری حکمت عملی پر نظرثانی کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ موجودہ حکمت عملی ناکام ہو رہی ہے۔