سربراہ متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کسی سینیٹر، ایم این اے، ایم پی اے نے پارٹی پالیسی کے بغیر کوئی کام کیا تو سینٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اگست 2016 کے فیصلے کو بھی ایک سال گزر چکا ۔ آج بھی معاملہ جوں کا توں ہے۔ اراکین پی ایس پی میں جارہے ہیں۔ فیصلے کی اہم گھڑی آگئی ہے اب ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔ کسی سینیٹر، ایم این اے، ایم پی اے نے پارٹی پالیسی کے بغیر کوئی کام کیا تو سینٹ‘ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے۔ وفاداری تبدیل کرنے کے لئے ہماری اراکین کو مجبور کیا جارہا ہے اپنے تمام سینیٹرز، ایم این اےز اور ایم پی ایز سے استعفے لے لئے ہیں۔ وفاداری تبدیل کرنے کا عمل ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے پھر اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے پوچھا ہے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز پر اگر دباﺅ ہے تو دل کھول کر حقائق سامنے لائیں۔ اگر آپ کی شکایات کا ازالہ نہ کیا تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا ۔ کوئی خوشی سے جانا چاہتا ہے تو ہماری طرف سے کوئی روک ٹوک نہیں۔ کوئی ہمیں اطلاع دیکر جائے گا تو اس کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024