بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پاکستانی سرحدوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گولے برسائے
بھارتی فوج کا سرحدی محاذ پر اوقات سے باہر ہونا کوئی نئی بات نہیں، اڑی حملے کے بعد سے اب تک درجنوں بار بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، خطے میں انارکی پھیلانے والی بھارتی فوج پاکستان کی امن کی کوششوں کو تار تار کرنے پر تل گئی۔
جمعہ کے دن سے بھارت نے ایک بار پھر سرحدی محاذ کھول دیا، جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایل او سی کے کریلا سیکٹر اور ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چپراڑ، شکر گڑھ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاکستانی فوج نے دشمن کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بزدل بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر نے پاکستان کی طرف جانی نقصان کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے، دوسری جانب بھارتی میڈیا اپنی فوج کی اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنے پر مصروف ہے، بھارتی اینکرز اور میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزاسرائی میں مصروف عمل ہے۔