عمران خان نے اخلاقیات کی آخری حد بھی عبورکرلی ہے, یہ اسلام آباد میں خود پر حملہ کرانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان شاہی اخراجات کیسےبرداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے بنی گالہ میں گھرکیسے بنایا۔ عمران خان پانامہ پیپرزکی آڑمیں اسلام آباد داخل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ اسلام آباد میں خود پرحملہ کرائیں گے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ ان کے بچوں کے لندن میں اخراجات کون برداشت کررہاہے۔ ستر ہزارروپے ٹیکس دینے والے کے بچے برطانیہ کیسے گئے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان میں بہت لیکس آئیں گی۔ پنڈورا باکس کھلے گا۔ عمران خان کےپاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔