پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت جاپان اور یو این ڈی پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو 59 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ انتخابی عملہ کی تربیت بھی کرائی جائے گی۔پاکستانی انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے الیکشن کمیشن میں منعقدہ معاہدے کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا، پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کورے اور یو این ڈی پی حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومت جاپان الیکشن کمیشن سے تین سال تک تعاون جاری رکھے گا۔ بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ مل کر عام انتخابات کو صاف شفاف منصفانہ انداز میں منعقد کرائیں گے۔اس موقع پر جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شفاف انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2020 تک 59 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ یہ رقم پاکستان میں انتخابی عمل کی مضبوطی کیلئے فراہم کی جائے گی۔جبکہ کنٹری ڈائریکڑ یو این ڈی پی ایگانسیو ارتضی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو رزلٹ منیجمنٹ، جی آئی ایس اور خواتین کی بطور ووٹرز رجسٹریشن میں مدد کریں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024