ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور نے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ شہریوں کی مشکلات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اسی لیے فرنٹ ڈیسک کے عملے کی خوش اخلاقی کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ پولیس فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے اس لیے فرنٹ ڈیسک پر فرائض سر انجام دینے والا تمام اسٹاف اپنی کارکردگی کو بہترسے بہتربناتے ہوئے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت اور لگن سے عمل پیرا رہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہو رانا ایاز سلیم نے الحمرا ہال میں لاہور کے تمام تھانوں میں تعینات پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ یہ انسانی فطرت کے کہ وہ مشکل لمحات میں کسی ہمدرد اور مدد گار کو تلاش کرتا ہے لہذا فرنٹ ڈیسک کے سٹاف کا رویہ شہریوں کے لئے ہمدرد اور مددگار ساتھی جیساہی ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پریشان حال شہریوں کی بات تسلی سے سن لی جائے تو ان کی آدھی پریشانی ویسے ہی دور ہوجاتی ہے جبکہ باقی پریشانی آپ کی توجہ اورمسئلے کے فوری حل کیلئے کئے گئے اقدامات دور کردیتے ہیں ۔اس میٹنگ میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے سٹاف نے سروس میں بہتر ی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں جن کو سننے کے بعد ایس ایس پی ایڈمن لاہوررانا ایاز سلیم نے موقع پر ہی متعدد احکامات جاری کئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ایسا بابرکت کام ہے جو صرف انہی افراد کے ذمہ لگایا جاتا ہے جنہیں اللہ اس کام کے لیے منتخب کر لیتا ہے لہذا ہم سب خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں اس کام کے لئے چنا ہے اس لیے ہمیں شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھنی چاہئے۔ سائلین کے مسائل کے تدارک کیلئے تمام آفیسرز آپس میں کوارڈینیشن رکھیں اور اپنی ڈیوٹی کو اللہ پاک کی جانب سے لگایا گیافرض سمجھ کر مظلوم اور بے سہارا عوام کے مسائل حل کریں اور انکی دعاؤں کی بدولت اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار لیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024