چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے کہا ہے کہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پرنمٹا رہے ہیں ،تیز ترین انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ لند ن میں ورلڈ کانگرس فار اوور سیز پاکستان کی جانب سے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ انکا کہنا تھا شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں۔ عدلیہ کیلئے غریب اور امیر برابر ہیں جبکہ ہر ایک کو یکساں انصاف پہنچانا سب سے اہم ہے۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے علیحدہ عدالتیں قائم کردی ہیں ۔ دیا ر غیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مقدمات چھ ماہ میں حل کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024