وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے قطر کے امیرکے خصوصی نمائندے عبدالہادی مانا الجری نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے قطر کے امیرکے خصوصی نمائندے عبدالہادی مانا الجری نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے امیر قطر کے خصوصی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان تجارتی اورمعاشی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ قطر سے ایل این جی کی درآمد سے گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور قطر کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔