کنٹرول لائن پر فائرنگ: بھارتی سفارتکاروں کی دفتر خارجہ طلبی ، شدید احتجاج
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پانڈو سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوا تھا۔ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بلا اشتعال فائرنگ بند کرے بھارت جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال مسلسل فائرنگ پر احتجاج کرتے ہیں۔