اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے مصر کی موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی-
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ محمد مرسی آج بھی آئینی صدر ہیں ، سزائے موت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے-
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران واشنگٹن کے بجائے خانہ کعبہ کا طواف کریں ، مرسی کو سزا سازش کے تحت دی گئی، امریکاکو جہاں جمہوریت اچھی نہ لگے وہاں آمریت لے آتا ہے-مظاہرین نے اس موقع پر مغرب کی سازشوں کے خلاف امت مسلمہ کے یکجا ہونے کا مطالبہ بھی کیا -
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38