سوات آپریشن : بے گھر ہونیوالوں کیلئے اقوام متحدہ کی عالمی برداری سے امداد کی اپیل

اسلام آباد (ثناءنےوز ) اقوام متحدہ نے مالا کنڈ ڈوےژن مےں طالبان کے خلاف جاری فوجی آپرےشن کے نتےجے مےں بے گھر ہونے والے 20 لاکھ سے زائد متاثرےن کی بحالی کے لےے عالمی برادری سے 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر امداد کی اپےل کی ہے۔ جمعہ کو ےہاں اقوام متحدہ کے منصوبے کے اجراءکی تقرےب مےں بتاےا گےا کہ متاثرےن کی بحالی کے لےے 88.524 ملےن ڈالر امداد مل چکی ہے جبکہ 454.648 ملےن ڈالر کی ابھی ضرورت ہے ۔ اس منصوبے کے تحت اقوام متحدہ کل 165 پروجےکٹس پر کام کرے گی۔ اقوام متحدہ کے کوآرڈی نےٹر مارٹن موگوانجا نے تقرےب مےں کہا کہ عالمی فلاحی اداروں سے اپےل ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی مےں انسانی ہمدردی کی بنےاد پر آگے آئےں اور متاثرےن کی بحالی کے لےے مدد کرےں ۔ انہوں نے بتاےا کہ اقوام متحدہ کے 165 پروجےکٹس مےں خوراک ، صحت ، گھر ، صاف پانی وغےرہ کے پروجےکٹ شامل ہےں۔