دہشت گردی کا خطرہ‘چاروں صوبوں کو سرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

لاہور (سلمان غنی سے) سوات\\\' دیر اور بونیر میں جاری آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے اندرون ملک آنے اور پھیلنے کے پیش نظر چاروں صوبوں کو اپنی سرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات اور چیکنگ کا نظام بہتر اور موثر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی اور غفلت کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔ وزارت داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ فوجی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدلی ہے اور وہ آپریشن کا زور توڑنے کیلئے ملک کے دیگر علاقوں میں ایسے واقعات رونما کرسکتے ہیں جن سے آپریشن سے توجہ ہٹ سکے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے اپنی بارڈر سکیورٹی فورس کو پنجاب کی سرحدوں پر سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کا سسٹم موثر بنانے کیلئے ہدایات و اقدامات شروع کررکھے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بعض ذمہ دار حکام\\\' سیاستدانوں\\\' مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں\\\' خطباءو علماءکرام کو بھی اپنی سیکورٹی کے حوالہ سے محتاط رہنے اور ضروری اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔