بیس گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری‘عوام بجلی کی زیادہ بچت کریں: پیپکو حکام

لاہور (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کے نظام میں شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک جاپہنچا ہے جس پر قابو پانے کیلئے پیپکو نے 20 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا۔ شہروں میں ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کیلئے بجلی بند کی گئی۔ لوڈشیڈنگ کا دباﺅ بڑھنے کی وجہ سے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں مسلسل 10\\\' 10 گھنٹے کیلئے بجلی بند ہورہی ہے۔ پیپکو حکام کا اصرار ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کریں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے جلد اقدامات کرے۔ بڑے آبی ذخائر خصوصاً کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنے کی بجائے مفاد عامہ کیلئے فوری تعمیر کیا جائے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے۔