گورنر خیبر پی کے تبدیل کرنے کا فیصلہ سردار مہتاب کو مقرر کرنے کا امکان

گورنر خیبر پی کے تبدیل کرنے کا فیصلہ سردار مہتاب کو مقرر کرنے کا امکان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب کو نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ صدر ممنون حسین دو دن پہلے انجینئر شوکت اللہ کو فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں گورنر خیبر پی کے کی جانب سے سردار مہتاب کو مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا۔