ججز نظر بندی کیس : مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

ججز نظر بندی کیس : مشرف کو  حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا گیا ، وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف کی زندگی کو خطرہ ہے۔ وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، انہوں نے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ سانحہ ایف ایٹ کچہری کیخلاف وکلاء ہڑتال کے ججز نظر بندی کیس کی سماعت بغیر کارروائی چار اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔