سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 5 شہروں میں حکومت پنجاب نے خواتین کیلئے سبسڈی موٹر سائیکل سکیم شروع کردی ہے۔ خواتین سے درخواستوں کی طلبی کی آخری تاریخ 25 فروری مقرر کی ہے، اس سلسلہ میں وہ خواتین جن کی عمریں 18 سے 40 سال کے دوران ہیں اور ان کے پاس اپنا شناختی کارڈ' ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے اور صوبہ پنجاب کے اضلاع سرگودھا' راولپنڈی' لاہور' فیصل آباد' ملتان کا ڈومیسائل ہے ان کے طالبعلم ' رہائشی' کاروبار کی مالک ملازم پیشہ خواتین جن کی آمدن 30 ہزار سے زیادہ نہ ہو وہ درخواستیں دے سکتی ہیں جبکہ طلباء جس کے گھرانے کے سربراہ کی آمدن 30 ہزار سے زیادہ نہ ہو اور ان کے پاس میٹرک کا سرٹیفکیٹ ہو وہ بھی درخواستیں دے سکتی ہیں، پنجاب بنک میں درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 24 ہزار 975 روپے کی سبسڈی موٹر سائیکلوں پر دی جائیگی ۔درخواست گزار کی جانب سے 27 ہزار روپے کی ڈائون پیمنٹ اور 1856 کی 12 آسان اقساط پر CD-70 ڈریم موٹر سائیکل خواتین کو دیئے جائینگے جبکہ خواتین کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیور کی مفت ٹریننگ پولیس لائن گرائونڈ سرگودھا میں دی جائیگی جبکہ دیگر شہروں میں بھی ان کی ٹریننگ کیلئے اہتمام کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024