چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد شریف برادران نیب اور اعلی عدلیہ کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد شریف برادران نے نیب اور اعلی عدلیہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی شرمناک اور ناقابل قبول ہے، عوام شریفوں کی آمریت کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جو فرعونیت انہوں نے 3 دہائیوں سے جاری رکھی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاسنگ اسکیم میں مبینہ غفلت کے الزام میں طلب کیا تھا جس پر وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلب کیا جانا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024