کراچی کی عدالت نے انتظارقتل کیس میں گرفتار آٹھ پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔پیر کو کراچی کی مقامی عدالت میں انتظار احمد قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار آٹھ پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی جبکہ انتظار کیس میں ملوث ایک ایک ملزم نسپکٹر طارق رحیم نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔یاد رہے کہ اٹھارہ جنوری کو انتظار قتل کیس میں ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا ، مقدس حیدر کو پولیس ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔اس سے قبل انتطار محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرار کے ذریعہ انتظار قتل کی جوڈیشنل انکوائری کے لئے ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خط میں درخواست کی گئی تھی کہ انتظار حسین کے قتل کی انکوائری کے لئے حاضر سروس جج تعینات کیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024