وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ، پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے ، رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ، 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ،پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی،پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں ¾ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے ،ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ¾انشاءاللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوئی مشکل مسلم لیگ (ن)حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ،قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ، پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ¾ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ،خوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی۔انہوںنے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیرمملکت نے کہ اکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا انہوںنے کہاکہ قوم کو سلام ہے جس نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کھیل ، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024