سندھ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے گالی دے کر پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ رکن اسمبلی تیمور تالپور نے کہاکہ ایوان عمران خان پر لعنت بھیجتا ہے۔ تیمور تالپور نے اسمبلی میں عمران پر لعنت کے نعرے لگوا دئیے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024