میں کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوگا ، جہاں انصاف کی امید ہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں:را ﺅانوار
اسلام آبادکراچی میں ماورائے عدالت قتل پر قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی برطرف سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅانوار کو طلب کرلیا .جس میں وہ پیش نہیں ہوئے ۔سابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوگا ، جہاں انصاف کی امید ہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں ، میرے خلاف میڈیا پر بھر پور پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔ را ﺅانوار کا کہنا تھا کہ کچھ روزپہلے شارع فیصل مقابلے پر آئی جی نے انعام کا اعلان کیا تھا، بعد میں شارع فیصل مقابلہ غلط ثابت ہوا تو کیا آئی جی ملوث ہیں؟ میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ آئی جی آفس نے پیر کی صبح اور ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی دوپہر ایک بجے را ﺅانوار کو طلب کر رکھا تھا۔گذشتہ روز جعلی مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے الزام میں راوانوار نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں طلبی کا سمن ہوا میں اڑایا اور پیشی سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے تمام نمبرز بند کردیئے ، سابق پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دیگر کمیٹیوں میں پیشی کا بھی فی الحال فیصلہ نہیں کیا ہے۔