سرکاری حج اسکیم2018 ' بدھ تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی:ترجمان مذہبی امور
اسلام آباد:ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج بدھ تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی۔ سرکاری حج اسکیم 2018 میں درخواست جمع کروانے کے آخری 3 دن رہ گئے ہیں ۔ترجمان مذہبی امور نے بتایاہے کہ اب تک سرکاری حج اسکیم میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔وزارت مذہبی امور نے بتایاہے کہ اس سال بزرگ عازمین حج کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مخصوص ہے، ملک بھر سے 13 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں جمع ہو رہی ہے۔کامیاب عازمین حج کی رقوم نامزد بینکوں کے سود سے پاک شریعہ اکانٹس میں رکھی جائیں گی۔اس سال عازمینِ حج اور معاونینِ حج کی مثر تربیت کیلئے متعدد تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔