لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران طلبا نے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی. جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو منتشر کردیا۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک طلبہ گروپ کی جانب سے پیر کو ہونے والی پائنیر فیسٹویل کی تیاریاں جاری تھیں کہ دوسرے طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی۔ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی ریسرچ لیب کو بھی نقصان پہنچا، توڑپھوڑ میں ملوث طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں انتظامیہ نے میڈیا اور غیرمتعلقہ افراد کو بھی یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا۔گذشتہ برس فروری میں بھی پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم ہوا تھا، جس کے دوران دونوں جانب کے طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراو اور لاٹھی کا آزادانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔بعدازاں مارچ 2017 میں بھی پنجاب یونی ورسٹی میں ایک طلبہ گروپ کے کارکن کلچرل شو پر چڑھ دوڑے تھے، اس دوران اینٹوں اور پتھروں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا اور ہنگامہ آرائی میں 18 طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024