پاناما کیس میں فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد قوم کو کرپٹ عناصر سے چھٹکارا مل جائے گا: عمران خان
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا منگل کو سپریم کورٹ میں نیب کا جنازہ نکل گیا جبکہ ایف بی آر بھی شریف فیملی کے حوالے سے چپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جمعرات کو لوگوں کو کرپٹ عناصر سے چھٹکارا مل جائے گا، فیصلہ جو بھی آیا قبول ہوگا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ موٹو گینگ کے لیے کام کرنے پر محمد زبیر کو تو گورنرشپ مل گئی لیکن ایک صاحب وزارت نہ ملنے پر کافی پریشان ہیں۔
پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے نیب کے خلاف علامتی دعائے مغفرت بھی کرائی گئی. اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے ججز کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جمعرات کو انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔
پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی نے نوازشریف کے خلاف ریفرنسز مسترد کئے جو جانبداری کا ثبوت ہے.