ورکنگ گروپ کی تیار کردہ قلیل المدتی سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کی جائیں گی

خبریں ماخذ  |  خبر نگار
ورکنگ گروپ کی تیار کردہ  قلیل المدتی سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کی جائیں گی

انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا۔ ورکنگ گروپ نے نیکٹا کو مزید مضبوط اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے کی سفارش کی ہے۔سفارشات  پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جو تقریبا "13 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گری کےلیے ورکنگ گروپ کی جانب سے فوری، قلیل المدتی اور وسط مدتی سفارشات پر مشتمل ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کو وفاق المدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تنہا کرنے کی سفارش کی گئی ہے