محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے،اس دوران مالاکنڈ ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے

خبریں ماخذ  |  خبر نگار

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے،، جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ماہرین کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے میدانی علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسی طرح سرگودھا، بہاولپور، ملتان ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں بھی دھند رہے گی ،آج بھی ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا  گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت  گوپس میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں منفی سات ،اسکردو میں منفی پانچ، مالم جبہ میں منفی دو  اور دورش میں درجہ حرارت منفی ایک رہا