کراچی: کرنٹ لگنے, دیوار گرنے اور سائن بورڈ گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 10افراد جاں بحق,طوفانی بارشوں کے بعد بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے دیوار گرنے اور سائن بورڈ گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 10افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے .تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پیر کی شب اور منگل کی صبح ہونے والی تیز و طوفانی بارشوں کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ،جن میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ خاتون رقیہ زوجہ منظور جاں بحق ہو گئی جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی ،نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع آغا خان جماعت خانے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 45سالہ خاتون فاطمہ زوجہ ولی محمد جاں بحق ہو گئی ،عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں بجلی کے ٹوٹے تار سے کرنٹ لگنے سے 45سالہ کلیم ولد اللہ وسایا جاں بحق ہو گیا ،نیو کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ اسلم ولد محمد نعیم جاں بحق ہو گیا ،گلشن اقبال کے علاقے بلاک نمبر 18میں واقع واٹر بورڈ کے دفتر کے قریب کرنٹ لگنے سے 45سالہ محمد اسلم ولد غلام محمد جاں بحق ہو گیا ،سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے جمالی گوٹھ میں بارش کے بعد کمزور ہونے والی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں اس کے ملبے تلے دب کر 56سالہ منظور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی ،سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں بوسیدہ دیوار گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 36سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ،سچل کے علاقے سپرہائی وے پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قائم آفریدی کیٹل فارم کے قریب نصب دیو ہیکل سائن بورڈ گرنے سے اس میں دب کر 14سالہ نامعلوم بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی ،جبکہ بورڈ کے ملبے سے 2گاڑیاں بھی دب کر تباہ ہو گئیں۔سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروویل خیبر گیٹ کے قریب واقع فلاور کی دکان کی چھت منگل کی شاپ اچانگ گر گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوں ادارے موقع پر پہنچے اور ملبہ کو ہٹانے کا کام شروع کیا ، پولیس نے ملبے تلے دبے دو افراد کی لاشوں کو نکال کر ریسکیوں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او عامر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد فلاور شاپ پر کام کرتے تھے ، اور فلاور شاپ کے اوپر کوئی گھر نہیں بنایا ہوا ہے ، پیر کی شب ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے دکان کی چھت کمزور ہوگئی تھی اور منگل کی شام اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی جاں بحق 21سالہ تنویر ولد پرویز کے نام سے ہوئی ،جو کہ میٹروویل کا رہائشی تھا ،جبکہ دوسرے شخص پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ، پولیس اور ریسکیوں ادارے ملبہ ہٹانے کا کام کررہے۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری بستی تیسر ٹا?ن میں مکان کی چھت گرنے سے 2لڑکیاں ثمرین ،ارم اور 4لڑکے قمر ،قیصر ،حماد اور ظفر زخمی ہو گئے جن کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔