پشاور : امریکی سفارتی عملے کی پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش‘ ناکہ توڑ کر فرار‘ این او سی کے بغیر داخل ہوئے قونصلیٹ میں پناہ لے لی

پشاور (بیورو رپورٹ/ وقت نیوز + ریڈیو مانیٹرنگ+آئی این پی) امریکی سفارتخانے کی 2گاڑیوں میں سوار 4اہلکار موٹروے پر قائم پولیس چیک پوسٹ کو توڑ کر بغیر این او سی پشاور داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے۔ دونوں گاڑیاں امریکی قونصلیٹ پہنچ گئیں اور وہ امریکی قونصلیٹ مےں پناہ لینے مےں کامیاب ہوگئے۔ اتوارکی شب پشاور میں موٹروے پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے امریکی سفارتخانے کی 2لینڈکروزر گاڑیوں کو رک کر این او سی دکھانے کا اشارہ کیا توگاڑیوں میں سوار 4امریکی باشندوں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی تلے روندنے کی کو شش کی اور ناکہ توڑ کر گاڑیوں کو بھگا کر پشاور میں امریکی قونصلیٹ میں پناہ لینے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں کو روکنے کےلئے تعاقب کیا تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں کے نمبرز ایس وی 754 اور ایس وی 316 نوٹ کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چاروں غیر ملکی امریکی سفارت کار معلوم ہوتے ہیں جن میںکول سٹک، کول پول ربرٹ، جسٹن اور سٹگ جان لی شامل ہیں تاہم اس واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی پشاور اعجاز خان، ایس پی رورل کالام خان اور پولیس تھانہ چمکنی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس نے امریکی سفارتخانہ کی دو گاڑیوں کے پولیس چیک پوسٹ پر نہ رکنے اور تمام سکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے امریکی قونصلیٹ مےں داخل ہو جانے والی گاڑیوں کے واقعے پر امریکی قونصلیٹ سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کچلنے کی کوشش