ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

فیصل آباد +لاہور (نمائندہ خصوصی+خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، جامع مسجد القادسیہ، قرآن اکیڈمی، مسجد وزیر خان، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ، منہاج القرآن سمیت شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں بھی ہزاروں مسلمان معتکف ہو گئے۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلة القدر کی تلاش کیلئے مساجد میں نماز تراویح کے بعد شب بیداری کی خصوصی محفلوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ اس دوران عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی وطن عزیز میں امن و امان اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔علاوہ ازیں جامع المنہاج ٹاﺅن شپ مےں بھی 13ہزار مرد اور 2ہزار خواتین معتکف ہوگئے جن سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بیرون ملک سے براہ راست نماز فجر کے بعد آخری روزے تک ہوا کرے گا۔جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع القادسیہ میں نماز تراویح کے بعد تفسیر قرآن بیان کرنے کا آغاز کر دیا۔
اعتکاف