متحدہ کو حکومت میں شمولیت پر پہلے والی وزارتیں ہی ملنے کا امکان ہے: ذرائع

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی کی جانب سے تحفظات دور کرنے پر ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کی صورت میں امکان ہے کہ متحدہ کو اسکی پہلی والی وزارتیں ہی دی جائیں گی۔ نیشن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی کو اب پھر پورٹ اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانیز کی وزارتیں دی جائینگی۔ واضح رہے کہ حکومتی اتحاد سے علیحدگی سے قبل بھی مذکورہ دونوں وزارتیں متحدہ کے ہی پاس تھیں۔
متحدہ / وزارتیں