فوج موجودہ جمہوری سیٹ اپ کو ڈی ریل کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی: عسکری ذرائع

لندن (خصوصی رپورٹ / خالد ایچ لودھی) افواج پاکستان ملک کے موجودہ جمہوری سیٹ اپ کو کسی بھی قیمت پر ڈی ریل کرنے اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، پاکستان کے انتہائی معتبر اور اعلیٰ عسکری ذرائع کے مطابق کراچی کی موجودہ صورت حال یقیناً تشویشناک ہے لیکن ان تمام حالات کو کنٹرول کرنے مےں سول اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، مسلح افواج کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے سول اداروں کی مدد کر سکتی ہےں جس کے لئے آئین پاکستان مےں اصول وضع کئے گئے ہےں، آئین کے تحت وفاقی یا صوبائی حکومت مسلح افواج کو ملک مےں امن و امان اور بدامنی کی سنگین صورت حال کے پیش نظر جب چاہئیں طلب کر سکتی ہےں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے ملک کے کسی بھی حصے مےں بدامنی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے مےں اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
عسکری ذرائع