بھارت کے جنگی جنون مےںمزید اضافہ سولر پاور ڈرون کی تیاری کی کوشش

نئی دہلی (اے پی اے) بھارت کے جنگی جنون مےں مزید اضافہ، دو قسم کے ڈرون کی تیاری کے بعد شمسی توانائی پر چلنے والے تیسرے ڈرون کی تیاری کی کوشش، سولر پاور ڈرون ایک ماہ تک پرواز کے دوران دشمن کے علاقے کی جاسوسی کرےگا۔ بھارتی ڈیفنس ریسرچ اےنڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان روی گپتا نے بتایا کہ شمسی توانائی پر چلنے والا یہ ڈرون ایک ماہ کی مسلسل پرواز کے دوران دشمن کے علاقوں کی جاسوسی کرے گا۔ اس سے پہلے بھارت رستم اور ایک اور جدید ڈرون بنا چکا ہے۔ جدید ڈرون میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
بھارت / کوشش