اسامہ کی اہلیہ کا پاکستان مےں نظربندی کے دوران سرجری کرانے سے انکار

لندن (نیشن مانیٹرنگ) اسامہ بن لادن کی اہلیہ امل السودا نے پاکستان مےں نظربندی کے دوران احتجاجاً سرجری کرانے سے انکار کر دیا۔ 3ماہ قبل ایبٹ آباد مےں امریکی سپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے وقت امل السودا اپنے شوہر اسامہ بن لادن کو بچانے کی کوشش کے دوران ٹانگ مےں گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گئی تھیں۔ برطانوی اخبار سنڈے مرر کے مطابق امل السودا کے بھائی زکریا نے کہا ہے کہ ہم اپنی بہن اور اس کے 4بچوں کی صحت کے بارے مےں فکرمند ہےں۔ امل کی نظربندی غیر قانونی ہے بین الاقوامی قانون کے مطابق اسے رہا کر دینا چاہئے۔ امل کی ٹانگ کا زخم معمولی نہیں ہے لیکن امل نے رہائی ملنے تک سرجری کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
اسامہ بیوی