الیکشن کمشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدورا کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہورکے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدواروں کے نام شائع کئے جب کہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے۔آزاد امیدوارمحمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیرم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کالعدم ہوسکتا ہے، حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم اگر امیدوار عدالت سے رجوع کرے تو الیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024