شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں دائرکئے گئے ریفرنسزکی سماعت روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر
شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں دائرکئے گئے ریفرنسزکی سماعت روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ صوبہ سندھ میں احتساب کے حوالے سے وفاقی قانون کے خاتمے کے بعد احتساب عدالت نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس نہیں سن سکتی کیونکہ نیب ملک کے دو صوبوں میں دو مختلف قانونی طریقہ کار وضح نہیں کرسکتااسلئے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کاروائی سے روکا جائے ۔شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر اعلی سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاگیا ہے کہ عدالت صوبہ سندھ سے وفاقی وقانون کے نفاذ کے بارے میں استفسار کرے،کیونکہ قومی احتساب قانون کا اطلاق پوریملک میں یکساں طورپر ہوسکتا ہے کسی صوبے میں مختلف قانون کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔